Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / ممتا بنرجی آتش زدگی حادثہ میں بال بال بچ گئیں

ممتا بنرجی آتش زدگی حادثہ میں بال بال بچ گئیں

مالدہ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی آج اس وقت بال بال بچ گئیں جب ہوٹل کے ایک کمرہ میں جہاں وہ قیام کئے ہوئے تھیں، اچانک آگ لگ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ تقریباً 6 بجکر 40 منٹ پر کمرہ کے اے سی میں آگ لگ گئی اور ممتا بنرجی اس وقت بیت الخلاء میں تھیں۔ دھویں کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہوں نے مدد کیلئے اپنے ساتھ

مالدہ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی آج اس وقت بال بال بچ گئیں جب ہوٹل کے ایک کمرہ میں جہاں وہ قیام کئے ہوئے تھیں، اچانک آگ لگ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ تقریباً 6 بجکر 40 منٹ پر کمرہ کے اے سی میں آگ لگ گئی اور ممتا بنرجی اس وقت بیت الخلاء میں تھیں۔ دھویں کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہوں نے مدد کیلئے اپنے ساتھی جوائے دیپ کو پکارا ۔ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ مدن مترا اور ٹی ایم سی رکن پارلیمان متھن چکرورتی نے بتایا کہ ممتا بنرجی کی چیخ و پکار سن کر جوائے دیپ نے فوری وہاں پہنچ کر انہیں کمبل میں لپیٹ دیا اور کمرہ سے باہر لے آئے ۔اس وقت تک کمرہ میں دھواں پھیل چکا تھا۔

TOPPOPULARRECENT