Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / ممتا بنرجی اور نوین پٹنائک کے وزیراعظم سے مطالبات

ممتا بنرجی اور نوین پٹنائک کے وزیراعظم سے مطالبات

بھوبنیشور / کولکتہ ۔ /18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ اڈیشہ کے درج فہرست علاقوں میں بینک میں 50 ہزار روپئے سے زیادہ کی رقم ڈپازٹ کروانے کیلئے پیان کارڈ نمبر فراہم کرنے کا لزوم برخواست کردیں ۔ انہوں نے وزیراعظم کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کو بار بار بینکوں کو جانے سے نجات ملے گی ۔ فی الحال انہیں بار بار بینکوں پر حاضری دینی پڑرہی ہے ۔ نوین پٹنائک نے کہا کہ یہ فیصلہ درج فہرست علاقوں میں رہنے والے افراد کی مشکلات دور کرنے میں ایک اہم فیصلہ ثابت ہوگا ۔ ان میں سے بیشتر افراد قبائیلی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی 23 فیصد آبادی درج فہرست قبائیل کے زمرہ سے تعلق رکھتی ہے ۔ ریاست کے 44 فیصد رقبہ میں رہے ہیں ۔  چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج نریندر مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ’’ناقابل عمل اعلانات‘‘ کررہی ہیں اور کہا کہ اسے چاہئیے کہ 500 روپئے کے نوٹس کو برقرار رکھا جاناچاہئیے ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ نئے نوٹ عام آدمی کی مدد کیلئے جاری کئے جانے چاہئیے ۔  میں نے چند ٹھوس تجویزیں پیش کی ہیں جن سے معمول کے حالات بحال ہوسکتے ہیں اور تمام عام آدمیوں کے مشکلات ختم ہوسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ پرانی 500 کی نوٹس کو نئے نوٹوں کے ساتھ ، 100 روپئے ، 50 روپئے اور 10 روپئے کی نوٹس کے ساتھ بہ آسانی دستیاب بنانا چاہئیے ۔
انہوں نے کہا کہ /30 ڈسمبر تک 1000 روپئے کی نوٹس واپس حاصل کرنے سے صورتحال بہتر ہوسکتی ہے ۔ اس کا آپ کو اختیار حاصل ہے ۔ برائے کرم ’’فالتو ، ناقابل عمل اعلانات نہ کریں ۔ بعض اوقات ایک غلطی کو نبھانے کیلئے مزید غلطیاں کرنی پڑتی ہیں ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT