Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / ممتا بنرجی پاکستان کے خلاف ایک لفظ برداشت نہیں کرسکتی۔ طارق فتح

ممتا بنرجی پاکستان کے خلاف ایک لفظ برداشت نہیں کرسکتی۔ طارق فتح

نئی دہلی:نئی دہلی( انڈیا)مصنف اور پاکستانی امور کے ماہر‘ طارق فتح نے جمعرارت کے روز دعویٰ کیاکہ ممتا بنرجی پاکستان کے خلاف ایک لفظ سننے کے لئے بھی تیار نہیں رہتی اور اسی وجہہ سے مغربی بنگال حکومت نے بلوچستان تقریب منعقد کرنے سے منع کردیا۔

فتح یہاں پر بلوچستان کی پاکستان سے آزادی کے عنوان پر خطاب کرناتھا نے اے این ائی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ میں حیران ہوں پولیس نے یقیناًممتا بنرجی کی ہدایت پر کلکتہ کلب پر دباؤ ڈالاکہ وہ بلوچ تقریب روک دیں کیونکہ ریاست کے مسلمان اس سے تکلیف میں ائیں گے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ میں ویسٹ بنگال حکومت کے اقدام سے بہت زیادہ حیران ہوں جبکہ پاکستان پچھلے 70سالوں سے بلوچستان پر مسلسل مظالم ڈھارہاہے اور وہاں کی عوام کو ماررہا ہے۔

فتح نے کہاکہ ’’ اگر یہ کوئی بیوقوف کرتا تو ٹھیک تھا ‘ مگر سمجھ میں نہیںآرہا ہے ممتا حکومت نے جان بوجھ کر یہ پروگرام منسوخ کروایا‘ یہ بہت خطرناک بات ہے کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ریاست کے مسلمان پاکستان کے حمایتی ہیں۔

فتح نے کہاکہ منتظمین کی جانب سے تقریب کی منسوخی کے متعلق روانہ کیاگیا ای میل اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ریاست میں فرقہ وارانہ فسادات کے فروغ ممکن ہے

TOPPOPULARRECENT