Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / ممتا بنرجی کا جنوبی دیناج پور میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان

ممتا بنرجی کا جنوبی دیناج پور میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان

کلکتہ21فروری(سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج جنوبی دیناج پور میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی جنوبی دیناج پور میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے پہنچی ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سبسیڈی پرچاول کی فراہمی میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بخشا نہیں جائیگا۔ عالمی یوم مادری زبان پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد چیف منسٹر ممتا بنرجی نے کہا کہ جنوبی دیناج پور کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کیلئے شمالی بنگال یونیورسٹی یا پھر گروگوبنگ یونیورسٹی مالدہ جانا پڑتا ہے ۔پہلی دوری 270کلومیٹر اور دوسری دوری 110کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ جنوبی دیناج پور میں قبائلی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور اس کے بعد جسم کے ساتھ بدسلوکی پر سخت رویہ اپنا تے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے ۔

TOPPOPULARRECENT