Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / ممتا بنرجی کو ڈی لٹ کی ڈگری کیخلاف کلکتہ ہائیکورٹ میں عرضی

ممتا بنرجی کو ڈی لٹ کی ڈگری کیخلاف کلکتہ ہائیکورٹ میں عرضی

کلکتہ 9جنوری(سیاست ڈاٹ کام)کلکتہ یونیورسٹی کے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو اعزازی طور پر ڈی لٹ کی ڈگری سے نوازنے کے فیصلے پرہنگامہ آرائی کے ساتھ ہی اس پر سیاست شروع ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کے فیصلے کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے ۔کلکتہ یونیورسٹی کے فیصلے کے خلاف دو افراد ابو طالب اور رنجو گوپال مکھرجی نے عرضی دائر کی ہے اور ہائی کورٹ نے بھی پی آئی ایل کے طور پر اس کیس پر سماعت کو منظوری دیدی ہے ۔عدالتی ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کے دن اس معاملے کی سماعت ہوگی ۔ واضح رہے کہ کلکتہ یونیورسٹی میں 11جنوری کو کنونشن کا انعقاد ہونا ہے جس میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا ۔

یوگی آدتیہ ناتھ پر فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے کا الزام
بنگلورو۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کی برسراقتدار کانگریس نے چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ پر ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے کا الزام عائد کیا۔ چیف منسٹر سدارامیا اور چیف منسٹر یوپی کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے۔ صدر کرناٹک پردیش کانگریس جی پرمیشور نے کہا کہ پارٹی سادھوؤں کا احترام کرتی ہے اور ادتیہ ناتھ مبینہ طور پر خود میں سادھو جیسی کوئی خصوصیات نہیں رکھتے۔

TOPPOPULARRECENT