Sunday , April 22 2018
Home / سیاسیات / ممتا بنرجی کی چائے باغات کے مسئلہ پر مرکز کیخلاف تنقید

ممتا بنرجی کی چائے باغات کے مسئلہ پر مرکز کیخلاف تنقید

کولکاتا23نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے چائے باغات کے مسئلے کو حل نہ کرنے پر مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزراء نے انتخابات سے پہلے سات چائے باغات کی ذمہ داری لینے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ممتا بنرجی نے علی پوردوار، کوچ بہار اور جلپائی گوڑی اضلاع کی انتظامی جائزہ میٹنگ میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے چائے باغات کے بارے میں کیا کیا، مرکزی وزراء نے انتخابات سے پہلے سات چائے باغات کی ذمہ داری لینے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ہم ہمیشہ اپنے وعدے پورے کرتے ہیں۔ ہم نے 40,000کروڑ روپے کی قرض ادائیگی کی۔ مالی دباؤ کے باوجود ہم نے کئی منصوبوں کو شروع کیا اور کامیابی سے ان کو نافذ کیا۔انہوں نے حکام سے چائے کے باغات میں پانی کی کمی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کے لئے کہا۔

سردی میں اضافہ ، ہوا رُخ معتدل
نئی دہلی 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت میں موسم دن بہ دن سرد ہوتا جا رہا ہے ۔ کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں کمی آرہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سیلسیئس رہا یعنی معمول سے دو پوائنٹ کم۔ چہارشنبہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں ایک پوائنٹ کی کمی آئی تھی جو 25.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔ہوا میں نمی بھی کم ہو رہی ہے ۔ اسے 55 اور 42 فیصد کے درمیان محسوس کیا گیا۔موسم کے جانکاروں کے مطابق آج مطلع مجموعی طور پر صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری کے آس پاس ہی رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT