Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / ممتا بنرجی کے اثاثہ جات کی قدر 30 لاکھ روپئے سی پی آئی۔ ایم کے انتقامانہ جذبہ پر تنقید

ممتا بنرجی کے اثاثہ جات کی قدر 30 لاکھ روپئے سی پی آئی۔ ایم کے انتقامانہ جذبہ پر تنقید

کولکاتا، نارائن گڑھ ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس کی سربراہ اور چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے 30 لاکھ روپئے سے کچھ زائد کی خالص قدر والے اپنے اثاثوں کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے روبرو اُن کے حلفنامہ کے مطابق ممتا بنرجی جو بھابھنی پور اسمبلی حلقہ سے چناؤ لڑرہی ہیں، اُن کی کوئی ذاتی گاڑی یا جائیداد نہیں بلکہ 2.15 لاکھ روپئے مالیت کا ملٹی جِم مشین رکھتی ہیں۔ 61 سالہ ممتا بنرجی کی سال 2014-15ء میں آمدنی 5.92 لاکھ روپئے رہی، جیسا کہ انھوں نے انکم ٹیکس حکام کو بتایا ہے۔ اُن کے جملہ منقولہ اثاثہ جات 30.45 لاکھ روپئے قدر رکھتے ہیں۔ اس دوران نارائن گڑھ سے موصولہ اطلاع کے مطابق چیف منسٹر ممتا بنرجی نے سی پی آئی۔ ایم کو اس کی انتخابی تقاریر کیلئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ اپوزیشن پارٹی کے قائدین نے مبینہ طور پر دھمکیاں دی ہیں کہ جیسے ہی وہ الیکشن جیتیں گے، ترنمول کانگریس سے انتقام لیا جائے گا۔ ممتا بنرجی نے سی پی آئی۔ ایم کے ایم پی محمد سلیم اور اسٹیٹ سکریٹری سورجیا کانتا مشرا کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بنگال کے عوام انھیں انتقام لینے کا کوئی بھی موقع نہیں دیں گے۔ اور اسی پارٹی کے دور میں کرپشن عام ہوگیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT