Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / ممتا بنرجی کے دورۂ بنگلہ دیش سے تیستا معاہدہ اور ایل بی اے میں پیشرفت کا امکان

ممتا بنرجی کے دورۂ بنگلہ دیش سے تیستا معاہدہ اور ایل بی اے میں پیشرفت کا امکان

ڈھاکہ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی تین روزہ دورۂ بنگلہ دیش پر آج ڈھاکہ پہونچ گئیں۔ ان کی ملاقات بنگلہ دیش کی اعلیٰ سطحی قیادت سے مقرر ہے اور امکان ہے کہ اس سے باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ دریائے تیستا آبی شراکت داری معاہدہ اور سرحدی اراضی معاہدہ منظوری کے سلسلے میں پیشرفت ہوگی۔ ممتا بنرجی 38 رکنی وفد کے س

ڈھاکہ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی تین روزہ دورۂ بنگلہ دیش پر آج ڈھاکہ پہونچ گئیں۔ ان کی ملاقات بنگلہ دیش کی اعلیٰ سطحی قیادت سے مقرر ہے اور امکان ہے کہ اس سے باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ دریائے تیستا آبی شراکت داری معاہدہ اور سرحدی اراضی معاہدہ منظوری کے سلسلے میں پیشرفت ہوگی۔ ممتا بنرجی 38 رکنی وفد کے ساتھ شاہ جلال انٹرنیشنل ایرپورٹ پہونچیں جہاں ان کا استقبال بنگلہ دیش کے مملکتی وزیر خارجہ شہریار عالم اور ہندوستانی سفیر برائے بنگلہ دیش پنکج سرن نے کیا۔2011ء میں چیف منسٹر مغربی بنگال بننے کے بعد ممتا بنرجی کا یہ اولین دورۂ بنگلہ دیش ہے۔ انہوں نے یہاں پہونچنے پر کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میں خود اپنے گھر میں ہوں ۔ تیستا معاہدہ ، ممتا کے اعتراض کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT