Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / ممتا بنرجی کے لب و لہجہ پر بی جے پی کااعتراض

ممتا بنرجی کے لب و لہجہ پر بی جے پی کااعتراض

کولکتہ ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال بی جے پی نے آج صدر ترنمول کانگریس ممتا بنرجی کی وزیراعظم نریندر مودی پر حصول اراضی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی پروگرام کے دوران استعمال کردہ لب و لہجہ پر سخت اعتراض کیا۔ صدر ریاستی بی جے پی راہول سنہا نے کہا کہ ہم ایسی زبان کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں ۔ لوگ ممتا بنرجی کو اس کا منہ توڑ جواب دیں گ

کولکتہ ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال بی جے پی نے آج صدر ترنمول کانگریس ممتا بنرجی کی وزیراعظم نریندر مودی پر حصول اراضی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی پروگرام کے دوران استعمال کردہ لب و لہجہ پر سخت اعتراض کیا۔ صدر ریاستی بی جے پی راہول سنہا نے کہا کہ ہم ایسی زبان کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں ۔ لوگ ممتا بنرجی کو اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال مالامال تمدنی ورثہ کی ریاست ہے اور یہاں کے عوام ایسے تبصروں کی تائید نہیں کرتے۔ ممتا بنرجی نے تمام حدود توڑتے ہوئے مودی حکومت پر تنقید کی تھی کہ مودی ہمیشہ لیکچر دیتے رہتے ہیں ۔ ’’من کی بات‘‘ اور پتہ نہیں کونسی کونسی بات کرتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT