ممتا زیر اقتدار مغربی بنگال جہادیوں کی محفوظ پناہ گاہ: بی جے پی

نئی دہلی۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی نے آج مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ریاست کو قوم دشمن اور جہادی کارکنوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بنادیا ہے۔ مغربی بنگال کے شہر بردوان میں 2 اکٹوبر کو دھماکے اور مبینہ طور پر ترقی یافتہ دھماکو آلے، موبائیل آلات اور جہادی لٹریچر ایک ترنمول کانگریس کارکن کے ق

نئی دہلی۔ 5؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ بی جے پی نے آج مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ریاست کو قوم دشمن اور جہادی کارکنوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بنادیا ہے۔ مغربی بنگال کے شہر بردوان میں 2 اکٹوبر کو دھماکے اور مبینہ طور پر ترقی یافتہ دھماکو آلے، موبائیل آلات اور جہادی لٹریچر ایک ترنمول کانگریس کارکن کے قبضہ سے برآمد ہونے کی اطلاعات پر بی جے پی نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ شہادتیں تلف کرنے کی کوشش کررہی ہے، حالانکہ اسے تحقیقات کے لئے ان اشیاء کو قومی محکمہ سراغ رسانی (این آئی اے) کے حوالہ کرنا چاہئے تھا۔ انھوں نے کہا کہ این آئی اے کو ایک دن کی تاخیر سے اطلاع کیوں دی گئی؟

TOPPOPULARRECENT