Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / مملکتی وزیر جیتندر سنگھ منی پور روانہ

مملکتی وزیر جیتندر سنگھ منی پور روانہ

نئی دہلی ۔10جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے ایک وزیر جتیندر سنگھ کو منی پور کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے روانہ کیا جہاں تخریب کاروں کے حملہ میں 18فوجی سپاہیوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستانی فوج نے پڑوسی ملک میانمار کے سرحدی جنگلات میں روپوش تخریب کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی تھی ۔ وزیراعظم کے دفتر م

نئی دہلی ۔10جون ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی نے آج اپنے ایک وزیر جتیندر سنگھ کو منی پور کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے روانہ کیا جہاں تخریب کاروں کے حملہ میں 18فوجی سپاہیوں کی ہلاکت کے بعد ہندوستانی فوج نے پڑوسی ملک میانمار کے سرحدی جنگلات میں روپوش تخریب کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی تھی ۔ وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جیتندر سنگھ منی پور پولیس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داروں سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ وزیراعظم کے دفتر کے ذرائع نے کہا کہ مملکتی وزیر پڑوسی ریاستوں ناگالینڈ اور اروناچل پردیش کا دورہ بھی کریں گے ۔ جیتندرسنگھ جو شمال مشرقی علاقہ کی ترقیات کے مملکتی وزیر بھیہیں اپنے دورہ کے موقع پر سیول سوسائٹی کے ذمہ داروں ‘ سیاسی جماعتوں کے قائدین اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں سے بات چیت کریں گے ۔ واضح رہے کہ فوج کے خصوصی دستوں نے اپنی نوعیت کی پہلی سرحد پار کارروائی میں میانمار کے جنگلات میں روپوش 20تخریب کاروں کو ہلاک کردیا جو مشتبہ طور پر منی پور میں 18 فوجی سپاہیوں کی ہلاتوں میں ملوث تھے ۔

TOPPOPULARRECENT