Tuesday , January 16 2018
Home / ہندوستان / مملکتی وزیر دفاع برطانیہ کا دورۂ ہند

مملکتی وزیر دفاع برطانیہ کا دورۂ ہند

نئی دہلی ۔27 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیردفاع برطانیہ مائیکل فائیلن 30 اکٹوبر کو نئی دہلی کے دورہ پر ہندوستان پہونچیں گے تاکہ پہلی عالمی جنگ میں ہندوستان کے ادا کئے ہوئے حصے کا اعتراف کیا جاسکے ۔ علاوہ ازیں حکومت ہند کے سینئر وزراء سے ملاقاتیں بھی کی جاسکیں۔ وہ ویویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن میں ’’برطانیہ اور ہندوستان غیریق

نئی دہلی ۔27 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیردفاع برطانیہ مائیکل فائیلن 30 اکٹوبر کو نئی دہلی کے دورہ پر ہندوستان پہونچیں گے تاکہ پہلی عالمی جنگ میں ہندوستان کے ادا کئے ہوئے حصے کا اعتراف کیا جاسکے ۔ علاوہ ازیں حکومت ہند کے سینئر وزراء سے ملاقاتیں بھی کی جاسکیں۔ وہ ویویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن میں ’’برطانیہ اور ہندوستان غیریقینی دنیا میں متحد‘‘ کے عنوان پر کلیدی خطبہ دیں گے ۔ یہ تقریب 30 اکٹوبر 3:00 بجے دن ویویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن چانکیہ پوری نئی دہلی پر منعقد کی جائے گی ۔ 10:30 بجے دن مملکتی وزیر دفاع برطانیہ انڈیا گیٹ پر ہندوستانی فوجیوں کو جنھوں نے اپنی زندگیوں کی قربانی دی ہے ، خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھول مالا چڑھائیں گے ۔ وزیر مملکت برائے دفاع پر دفاعی پالیسی کو ہدایات دینے اور اُس کی کارروائیوں اور خریداری کے علاوہ ارکان عملہ کے معاملات کے دیکھ بھال کی بھی ذمہ داری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT