Monday , January 22 2018
Home / عرب دنیا / مملکت ِ فلسطین میں استحکام کیلئے مصر فوج کی روانگی کیلئے تیار

مملکت ِ فلسطین میں استحکام کیلئے مصر فوج کی روانگی کیلئے تیار

روم۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ وہ مستقبل کی فلسطینی مملکت میں استحکام میں مدد کے لئے اپنی فوج روانہ کرنے تیار ہیں۔ السیسی کا پہلا دورۂ یوروپ کل سے شروع ہورہا ہے۔ اٹلی کے ایک روزنامہ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھاریٹی کے ساتھ معاہدہ کے بعد جو فلسطینی مملکت قائم ہوگی،

روم۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر مصر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ وہ مستقبل کی فلسطینی مملکت میں استحکام میں مدد کے لئے اپنی فوج روانہ کرنے تیار ہیں۔ السیسی کا پہلا دورۂ یوروپ کل سے شروع ہورہا ہے۔ اٹلی کے ایک روزنامہ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطینی اتھاریٹی کے ساتھ معاہدہ کے بعد جو فلسطینی مملکت قائم ہوگی، وہاں مصر اپنی فوج روانہ کرنے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقامی پولیس کی مدد کریں گے اور اسرائیل کے لئے ہمارا رول ضامن کا ہوگا۔ السیسی فرانس اور اٹلی کا دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مصری فوج کی روانگی کی تجویز کے سلسلے میں انہوں نے وزیراعظم اسرائیل بنیامن نتن یاہو اور صدر فلسطین محمود عباس سے بات کی ہے۔پڑوسی ملک لیبیا کا تذکرہ کرتے ہوئے السیسی نے کہا کہ یہاں بدامنی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور انتہائی خطرناک جہادی گروپس اپنا اڈہ قائم کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو لیبیا کی قومی فوج کے حق میں واضح اور متحدہ موقف اختیار کرنا چاہئے ورنہ وہاں کسی کا وجود باقی نہیں رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT