Wednesday , November 22 2017
Home / پاکستان / ممنوعہ تنظیموں کے میڈیا کوریج پر امتناع کو حافظ سعید کا چیلنج

ممنوعہ تنظیموں کے میڈیا کوریج پر امتناع کو حافظ سعید کا چیلنج

لاہور ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم حافظ سعید نے حکومت پاکستان کے اس فیصلہ کو چیلنج کیا ہے جس کے تحت حافظ کی ممنوعہ تنظیموں جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے میڈیا کوریج پر امتناع عائد کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاریٹی جو فیڈرل انفارمیشن وزارت کے تحت ہے، نے تمام براڈ کاسٹرس کو 2 نومبر کو ہدایت دی تھی کہ وہ 72 ممنوعہ تنظیموں بشمول لشکرطیبہ، جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کو کوئی تشہیری کوریج نہ دیا جائے۔ حافظ سعید نے اپنے وکیل ایڈوکیٹ اے کے ڈوگر کے ذریعہ لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست کا ادخال کیا تھا۔ جسٹس امین الدین خان نے درخواست قبول کرتے ہوئے سعید کے وکیل کو جرح کرنے کی اجازت دی جس پر ایڈوکیٹ نے بتایا کہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن امدادی ادارے ہیں اور ان کی ممنوعہ لشکرطیبہ سے کوئی سازباز نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں میں جماعت الدعوۃ نے 142 اسکولس اور چار یونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT