Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ممنوعہ زردہ اور گھٹکھا کے گودام پر پولیس کا دھاوا

ممنوعہ زردہ اور گھٹکھا کے گودام پر پولیس کا دھاوا

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ہمایوں نگر پولیس نے ممنوعہ زردہ اور گھٹکھا کے گودام پر دھاوا کرتے ہوئے 4 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر ہمایوں نگر مسٹر راجو نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے این ٹی آر نگر علاقہ میں دھاوا کیا جہاں ایک گودام میں ممنوعہ اشیاء زردہ اور گھٹکھا موجود تھا ۔ پولیس نے سبحان خاں ایگزیکٹیو کے علاوہ پرکاش راؤ نامی شخص جو ڈرائیور ہے گرفتار کرلیا اور تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ یہ ممنوعہ اشیاء عباس ، عمران اور معید نامی شخص کی ہے ۔ پولیس ان افراد کے خلاف بھی مقدمہ کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT