Wednesday , October 17 2018
Home / جرائم و حادثات / ممنوعہ گٹکھا اور زردہ فروخت کے خلاف کارروائی، ایک شخص گرفتار

ممنوعہ گٹکھا اور زردہ فروخت کے خلاف کارروائی، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔/23فبروری، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر ایس او ٹی پولیس نے غیر قانونی طور پر ممنوعہ گھٹکا و زردہ کی اشیاء فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 30سالہ ایس سرون جو مادھونگر علاقہ کا ساکن تھا پولیس نے اس کے قبضہ سے 50 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا جس پر ریاست میں امتناع عائد کیا گیا ہے۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر نے بتایا کہ پوچم پلی پولیس حدود میں یہ کارروائی انجام دی گئی۔ سرون نہ صرف گٹکھا خریدا کرتا تھا بلکہ اس کا ذخیرہ کرتے ہوئے ان اشیاء کو مارکٹ میں فروخت کررہا تھا۔ چھوٹے کرانہ دکانات اور پان کی دکانات پر یہ ممنوعہ اشیاء فروخت کرتا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT