Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / ممنوعہ گٹھکے کی منتقلی کا شاخسانہ، چار افراد گرفتار

ممنوعہ گٹھکے کی منتقلی کا شاخسانہ، چار افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز) چھتری ناکہ پولیس نے ممنوعہ گھٹکے کی فروخت اور اس کی منتقلی میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ گھٹکا اور دیگر تمباکو اشیاء برآمد کرلئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس فلک نما مسٹر سید فیاض نے بتایا کہ نظام آباد کا متوطن وینو عرف وینو گوپال ریڈی اپنے تین ساتھیوں جی لکشمن ، وائی ناگرجنا اور این وجئے کمار کی مدد سے ممنوعہ گھٹکے کو شہر کے مختلف مقامات پر منتقل کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی مہم کے دوران سب انسپکٹر چھتری ناکہ جی شیکھر نے راما سوامی گنج کے قریب ایک آٹو ٹرالی کو روک کر اس کی تلاشی لی جس میں بھاری مقدار میں گھٹکے کے پیاکٹس اور دیگر تمباکو اشیاء برآمد ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف برانڈس کے گھٹکوں کو شہر کے مختلف مقامات پر لے جایا جارہا تھا اور پولیس نے اس کا پتہ چلاتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے گھٹکا اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT