Sunday , November 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ممنوعہ گھٹکا تیار کرنے والی ٹولی گرفتار

ممنوعہ گھٹکا تیار کرنے والی ٹولی گرفتار

اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگری ، میر پیٹ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /6 فروری ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے ممنوعہ گھٹکا تیار کرنے والی ایک ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرلیا جو خام اشیاء کی خریداری کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر گھٹکا تیار کر رہے تھے ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون اور میرپیٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی انجام دیتے ہوئے اس کارخانے کا پردہ فاش کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی تلاش میں مصروف پولیس کو ایک خفیہ اطلاع حاصل ہوئی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 32 سالہ شیخ عبدالخالد ساکن عیدی بازار 30 سالہ نریش چوہان ساکن دھوبی گھاٹ مادناپیٹ 42 سالہ شرف الدین ساکن بالاپور 32 سالہ لکھن سنگھ ، 25 سالہ کھالسنگ تومر ساکن پرانا پل 24 سالہ ویرو سنگھ 19 سالہ سنتوش سنگھ اور 20 سالہ نواب سنگھ تومر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ خالد نے 20 دن قبل شاہ پور نگر میں ایک زمین کرایہ پر حاصل کی تھی اور اس کے ساتھی جو اترپردیس سے تعلق رکھتا ہے کہ ہمراہ اس کے کہنے پر منصوبہ تیار کیا اور گھٹکا تیار کرنے لگا ۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد ممنوعہ گھٹکا کو تیار کرتے ہوئے اس اشیاء کو عوام سے فروخت کرلیا ہے ۔ پولیس نے اس کارروائی کے دوران کل 50 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا جن میں مشنری کے بشمول دیگر اشیاء برآمد ہوئیں ۔ پولیس نے سیل فون کار ، ٹرالی کو بھی ضبط کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT