Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / ممنوعہ گھٹکہ فروخت کنندے گرفتار ، گھٹکہ کا ذخیرہ ضبط

ممنوعہ گھٹکہ فروخت کنندے گرفتار ، گھٹکہ کا ذخیرہ ضبط

حیدرآباد ۔ /11 جنوری (سیاست نیوز) ممنوعہ گھٹکے کے کاروبار اور فروخت میں ملوث چار تاجرین کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 3 لاکھ مالیتی گھٹکا برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ پی چوکیدار متوطن ضلع پالی راجستھان پیشہ سے گھٹکے کا کاروبار کرتا ہے اور وہ علاقہ خانہ جی گوڑہ اندرا نگر الوال میں گودام رکھا تھا ۔ پرشورام اپنے دیگر ساتھی تاجرین سمیر ، لکشمن سنگھ ، دنیش کمار اور انیل کمار کی مدد سے ممنوعہ گھٹکے کا بھاری لوڈ حاصل کرتے ہوئے اسے شہر کے مختلف مقامات میں فروخت کیا کرتا تھا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے گھٹکے کی تیاری ، فروخت اور اس کے کاروبار پر امتناع عائد کرنے کے باوجود بھی مذکورہ افراد گھٹکے کے کاروبار میں ملوث تھے جس کے نتیجہ میں پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار ملزمین کے قبضے سے 3 لاکھ مالیتی گھٹکا ، دو ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں ، نقد رقم اور 8 موبائیل فون برآمد کرلئے ہیں اور انہیں سائبر آباد کے الوال پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT