Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / منادر میں سرقہ کرنے والا عادی سارق گرفتار

منادر میں سرقہ کرنے والا عادی سارق گرفتار

حیدرآباد 9 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد کی منادر میں سلسلہ وار سرقہ انجام دینے والے ایک عادی سارق کو جوبلی ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 5 لاکھ مالیتی مسروقہ طلائی زیورات برآمدکرلئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشور راو نے بتایا کہ 48 سالہ ای رام بابو عرف رام پون ساکن چیتنیہ پوری نے دلسکھ نگر حیدرآباد و سائبرآباد میں جملہ 35 منادر میں سرقے کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ رام بابو ایک عادی سارق ہے اور وہ اکثر بھگت کے بھیس میں مندر میں داخل ہوکر پجاری کی توجہ ہٹاتے ہوئے مورتیوں کے قیمتی طلائی زیورات کا سرقہ کیا کرتا تھا ۔ اسے کئی مرتبہ جیل بھیجا گیا تھا لیکن ضمانت پر رہا ہونے کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلیا اور اسے عدالتی تحویل میں دیدیا۔

TOPPOPULARRECENT