Monday , November 20 2017
Home / خواتین کا صفحہ / مناسب ایڑی والے شوز

مناسب ایڑی والے شوز

محققین کے مطابق اونچی ایڑی والے جوتے پہننے سے صحت اور پاؤں کے جوڑوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایسی خواتین جو روز مرہ زندگی کے دوران ہمیشہ بغیر ایڑی والے فلیٹ جوتے پہننے کو ترجیح دیتی ہیں، ان میں جوڑوں کی تکالیف اور دوسرے مسائل کی شرح ایڑی والے جوتے پہننے والی خواتین کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ ایڑی والے جوتے پہننے سے جوڑوں میں تکلیف ہوسکتی ہے کیونکہ ایک تا دو انچ ایڑی کسی طرح بھی انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس کے برعکس پورے فلیٹ جوتے پہننے والی خواتین وقتاً فوقتاً جوڑوں کے درد، پاؤں کی تکالیف، پاؤں کی انگلی کے جوڑ، پنڈلی میں درد، کمر درد اور گھٹنوں کی تکلیف کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں۔ انسانی پاؤں کی ساخت ایسی ہوتی ہے کہ نہ تو بہت زیادہ اونچی ایڑی کے جوتوں میں آرام محسوس کیا جاتا ہے اور نہ ہی بالکل فلیٹ جوتے ٹھیک رہتے ہیں، اس کیلئے ضروری ہیں کہ جوتے کی ایڑی کم از کم ایک سے دو انچ اونچی رہے تاکہ جسم زیادہ بہتر اور آرام دہ پوزیشن میں رہنے کی وجہ سے پُرسکون محسوس ہو۔درحقیقت ایک تا دوانچ اونچی ایڑی کے شوز خواتین کی جسمانی خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہیں۔قدرت نے انسانی پیر کی ساخت ایسی بنائی ہے کہ جسم کا یہ حصہ نہ تو فلیٹ جوتے میں آرام دہ رہتا ہے اور نہ ہی بہت زیادہ اونچی ایڑی کے جوتے اس کیلئے موزوں ہیں۔ اسی لئے ہر معاملے کی طرح یہاں بھی اعتدال ضروری ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ ایسے جوتے استعمال کرنے کی وجہ سے خواتین کی ظاہری خوبصورت میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ زیادہ پُرکشش دکھائی دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ معمول کے دوران ایڑی والے جوتے پہننے والی خواتین ہر محفل میں مرکز نگاہ بن جاتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT