Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / منافقت گیلانی کی نمایاں خاصیت :عمر عبداللہ

منافقت گیلانی کی نمایاں خاصیت :عمر عبداللہ

سرینگر، 13نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بزرگ علیحدگی پسند رہنما و حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین سید علی شاہ گیلانی کے بیان پر جس میں انہوں نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ منافقت گیلانی کی نمایاں خاصیت ہے ۔ عمر عبداللہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مسٹر گیلانی نے پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیان کہ ’آزادی کشمیر کیلئے کوئی حل نہیں‘اس پر ردعمل میں خاموشی کیوں اختیار کی۔انہوں نے کہا کہ جب فاروق عبداللہ کے والد (مرحوم شیخ محمد عبداللہ) کشمیر کیلئے جدوجہد کررہے تھے تو گیلانی اس وقت انتخابات لڑنے اور جنتا پارٹی کی معاونت کرنے میں مصروف تھے ۔ حریت چیئرمین گیلانی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے فاروق عبداللہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے خودغرض اور اقتدار کے بھوکے عناصر نے ریاستی عوام کی مبنی برحق تحریک کے ہر تاریخی موڑ پر قوم کو دھوکہ دینے میں کبھی شرم محسوس نہیں کی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT