Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / منحال اولمپک شوٹنگ میں شرکت کرنی والی پہلی پاکستانی

منحال اولمپک شوٹنگ میں شرکت کرنی والی پہلی پاکستانی

کراچی۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس 2016 میں پاکستان کی منحال سہیل نئی تاریخ رقم کر یں گی جہاں وہ شوٹنگ کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پہلی خاتون بن جائیں گی۔22 سالہ منحال سہیل نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ریو اولمپکس میں رسائی حاصل کی ہے  اور اب ان کی نظریں گولڈ میڈل جیتنے پر مرکوز ہیں۔ایشیا اور عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے انہیں کوٹے کی بنیاد پر اولمپکس میں شرکت کا موقع ملاہے اور انٹرنیشنل اولمپک اسوسی ایشن نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔ پی این ایس کارساز شوٹنگ رینج میں منعقدہ نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ کے دوران میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے منحال نے کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کے اعزاز  پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اولمپک کی تیاریوں کے لئے انہوں نے سخت محنت کی اور ان کا مقصد گولڈ میڈل کا حصول ہے۔ شوٹنگ چیمپئن نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں کیا اور ہر گزرتے سال قومی اور بین الاقو امی مقابلوں میں حصہ لینے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور اولمپک میں شرکت سے ان کا وہ خواب سچ ہو گیا جس کے لئے وہ انتہائی شدت سے منتظر تھیں۔اولمپکس میں شرکت کی تصدیق ہونے کے بعد منحال نے اپنے ڈپارٹمنٹ نیوی کو مایوس نہ کیا اور ان کی امیدیں پر پورا اترتے ہوئے نیشنل شوٹنگ چیمپیئن شپ میں 10 میٹر ایئر رائفل کا مقابلہ اپنے نام کیا۔اس موقع پر منحال نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں خصوصاً بیٹیوں کے کھیلوں میں حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں جس سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہو گا اور وہ زندگی کے ہر شعبے میں کامیابیاں حاصل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT