Friday , November 16 2018
Home / سیاسیات / منحرف ارکان اسمبلی پر ایک میعاد کی پابندی ہو: عمر عبداللہ

منحرف ارکان اسمبلی پر ایک میعاد کی پابندی ہو: عمر عبداللہ

سرینگر۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرنے والے ارکان اسمبلی پر ایک میعاد کیلئے انتخابات میں مقابلہ کرنے پر امتناع عائد کیا جانا چاہئے تاکہ معلق اسمبلی کی صورت میں سودے بازی کا تدارک ہوسکے۔ بظاہر وہ کرناٹک میں اسمبلی کے بعد کی صورتِ حال کا تذکرہ کررہے تھے جہاں بی جے پی نے سادہ اکثریت کیلئے 7 ارکان کی کمی کے باوجود حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری طرف جے ڈی (ایس) قائد ایچ ڈی کمارا سوامی نے بھی کانگریس کی تائید سے حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ کیا ہے کیونکہ ان دو جماعتوں کے ارکان اسمبلی کی تعداد 115 ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’منحرف ارکان اسمبلی کو محض نااہل قرار دینا سودے بازی کو روکنے کیلئے کافی نہیں ہے کیونکہ زیادہ تر پھر ان کی نئی پارٹی کے مینڈیٹ کے ساتھ واپس آجاتے ہیں۔ ان پر ایک میعاد کیلئے انتخابات میں مقابلہ کرنے پر امتناع عائد کیا جانا چاہئے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT