Saturday , December 15 2018

مندر۔مسجد تنازعہ میں عدالتی فیصلہ ہی قطعی ہوگا تمام فریقین کی جانب سے پابندی لازمی:رام نائک

نئی دہلی۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے گورنر رام نائک نے آج امید ظاہر کی کہ رام مندر۔بابری مسجد تنازعہ کی یکسوئی کی کوششیں ثمر آور ثابت ہوں گی لیکن اس مسئلہ پر سپریم کورٹ فیصلہ کی پابندی کی جانی چاہئے۔ بابری مسجد۔رام جنم بھومی تنازعہ کے فریقین سے بات چیت سے قبل ’آرٹ آف لیونگ فائونڈیشن ‘ کے سربراہ سری سری روی شنکر کی چیف منسٹر یو پی یوگی ادتیہ ناتھ سے ملاقات کے موقع پر گورنر رام نائک نے یہ تبصرہ کیا۔ انہوںنے یہاں ایک تقریب کے موقع پر اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ اس قسم (مصالحت) کی کوشش ان افراد کی طرف سے کی جارہی ہے جو اس مسئلہ کی بہ عجلت ممکنہ یکسوئی کے لیے اس (مساعی) کو معاون و مدد گار سمجھتے ہیں۔ لیکن سپریم کورٹ کے قطعی فیصلے کی پابندی کی جانی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT