Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / مندر میں بھگدڑ، 10 ہلاک، عدالتی تحقیقات کا حکم

مندر میں بھگدڑ، 10 ہلاک، عدالتی تحقیقات کا حکم

ستنا (بھوپال) ۔ 25 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ضلع ستنا سے 80 کیلو میٹر کامناتھ پہاڑ مندر میں پیش آئے بھگدڑ میں کم از کم 10 عقیدت مندوں کی موت واقع ہوگئی، جہاں شردھانوں کی ایک کثیر تعداد اپنے مذہبی رسوم ادا کرنے کیلئے جمع تھی، اچانک بھگدڑ کا یہ المناک واقعہ پیش آیا۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ حالانکہ اس سے قبل زخمیوں کی تعداد 60 بتائی گئی تھی ۔ اس المناک واقعہ کے بعد ریاست کے چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ ضلع کلکٹر ایم ایل چنا نے بتایا کہ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت کامناتھ پہاڑ مندر میں مذہبی رسوم ’’سوماوتی اماوسیہ‘‘ ادا کرنے کیلئے بے شمار عقیدت مندر موجود تھے ، اس حادثہ میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ عقیدت مندوں میں زیادہ تر عیقدت مند خواتین تھیں جو پوجا کے راستے میں پہاڑ کے اطراف گول دائرے میں لوٹ رہے تھے کہ اسی درمیان بھگدڑ کا واقعہ پیش آیا ۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے رشتہ دار کو فی کس 50 ہزار روپئے اور شدید زخمیوں کو فی کس 10 ہزار روپئے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT