Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / مندر میں داخل ہونے کی کوشش پر خواتین کیساتھ بدتمیزی

مندر میں داخل ہونے کی کوشش پر خواتین کیساتھ بدتمیزی

ناسک 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خاتون کارکنوں کے ایک بیاچ کو مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے آج اُس وقت زبردستی روکنے کی کوشش کی جب وہ مشہور تریمبا کشور مندر کے اندر داخل ہورہی تھیں۔ پولیس نے 20 افراد بشمول سابق صدر تریمبا کشور میونسپل کونسل رنگھا پھاڈیکے کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ پونے کی ایک تنظیم سوراجیہ سنگھٹنا کی صدر ونیتا گوٹے نے بتایا کہ مندر میں ایستادہ مورتی کے مقام تک جانے کے لئے وہ اپنی ساتھی کارکنوں کے ہمراہ صبح 5 بجے سے قطار میں ٹھہری ہوئی تھیں اور ہم لوگ آداب لباس کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے کاٹن کے ملبوسات پہن لئے تھے۔ چونکہ ٹمپل ٹرسٹ نے مندر کے اندر داخلے کیلئے صبح 6 تا 7 بجے وقت مقرر کیا ہے لیکن مقامی پجاری خواتین عمداً ہمارے سامنے قطار میں ٹھہر گئے اور مندر میں داخلے سے روکنے کی کوشش کرنے لگے حتیٰ کہ بعض لوگوں نے ہمارے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ جس پر پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی گئی اور پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کرتے ہوئے مناسب کارروائی کرنے کا تیقن دیا ہے۔

 

چھتیس گڑھ میں خطرناک خاتون نکسلائٹ گرفتار
رائے پور ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بائیں بازو کی عسکریت پسندی سے متاثرہ چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں سیکوریٹی فورسیس نے ایک 50 سالہ خاتون نکسلائٹ کو پکڑ لیا جس کے سر پر 1.10 لاکھ روپئے کا انعام تھا ۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ سکھیا دین یادو نامی اس خاتون کو مرکزی نیم فوجی دستہ اور ریاستی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم کے دوران تیمورو گاؤں سے پکڑلیا ۔ جس کے خلاف 13 کیسیس درج ہیں اور اس کے سرپر 1.10 لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا بعد ازاں مقامی پولیس کے حوالے کردینے پر خاتون نکسلائٹس کو آج عدالت میں پیش کردیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT