Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / مندر میں مورتیوں کو نقصان پہنچانے والا خاطی گرفتار

مندر میں مورتیوں کو نقصان پہنچانے والا خاطی گرفتار

جگتیال میں ہندو تنظیموں کی سازشوں کو پولیس نے ناکام بنایا
جگتیال ۔ 20 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شہر جگتیال میں گذشتہ روز مندر میں مورتیوں کو نقصان پہنچانے والے خاطی کو گرفتار کرنے میں پولیس کامیاب دہی سرکل انسپکٹر مسٹر کروناکر راؤ کی آج دوپہر پولیس اسٹیشن میں صحافیوں کی پریس کانفرنس میڈیا کے سامنے خاطی کو پیش کیا ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر کروناکر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی پرامن فضا کو بگاڑنے والے کو بخشا نہیں جائے گا ۔ شہر میں امن و امان کی برقراری اور جرائم کی روک تھام اور شرپسندوں پر نظر رکھنے کے لیے شہر کے اہم چوراہوں پر سی سی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔ اب تک 60 کیمرے نصب کئے گئے مزید 60 کیمرے عنقریب نصب کئے جائیں گے ۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ اور کسی بھی ناگہانی واقعات پر غیر ضروری کسی مذہب سے جوڑتے ہوئے جلد بازی میں جذبات کو بھڑکانے کی ناکام کوشش نہ کریں ۔ پولیس کا تعاون کریں ۔ پولیس خاطیوں کی گرفتاری کے لیے ہمیشہ تیار ہے اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز جگتیال کے قومی شاہراہ جنتہ کنٹہ تالاب سے متصلہ منڈایلیشورا سوامی دیوستھانم میں 8-15 بجے شب رکشاراں جو حالت نشہ میں مندر میں داخل ہو کر وزنی پتھر کی مدد سے مورتیوں کو نقصان پہنچایا جس کی شناخت سی سی کیمروں کی مدد سے کی جو ضلع محبوب نگر سے تعلق رکھتا ہے ۔ جس کا نام یم وینکٹیا بتایا گیا ہے جو چند سال سے جگتیال میں رکشا چلا کر گذر بسر کرتا ہے اور اکثر اوقات مندر کے قریب ہی سو جاتا تھا اس واقعہ کے بعد پولیس کے لیے ایک امتحان ہوگیا تھا کیوں کہ ہندو تنظیموں نے اس کو مسلمانوں سے جوڑ کر مذہبی رنگ دینے کی کوشش اور احتجاجی راستہ روکو دھرنا اور خاطیوں کی گرفتاری کے لیے مندر کے سامنے زنجیری بھوک ہڑتال کا آغاز کیا اور مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی اور بیان بازی کرنے لگے آج پولیس نے ان بے لگام زبانوں پر اس وقت لگام لگائی جس وقت خاطی شناخت اکثریتی فرقہ سے ہے اور جس کی سی سی کیمرے میں قید ویڈیو ریکارڈ کو پیش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT