Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / مندر میں نجومی کی موت

مندر میں نجومی کی موت

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک نجومی مندر میں مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نے سیندھی کا استعمال کیا تھا ۔ پولیس تکارام گیٹ نے فی الحال قطعیطور پر کچھ کہنے سے انکار کیا ہے اور بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اس شخص کی موت کی وجوہات کا پتہ چلایا جاسکتا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ وینکٹیا جو پیشہ سے نجومی تھا ۔ ضلع گنٹور کا متوطن بتایا گیا ہے جو سکندرآباد آیا تھا اور تکارام گیٹ علاقہ میں واقع ایک مندر میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس نجومی نے سیندھی کا استعمال کیا تھا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT