Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مندر میں گوشت رکھ کر فساد بھڑکانے کی سازش

مندر میں گوشت رکھ کر فساد بھڑکانے کی سازش

حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) شہر کے فساد زدہ علاقہ کشن باغ میں فساد کو پھیلانے اور عوام میں تفرقہ ڈالنے کی ایک اور مذموم کوشش کی گئی تھی جس کو پولیس نے ناکام بنادیا ۔ بتایا جات ہے کہ گذشتہ روزہ جہاں سکھوں کے جھنڈے کو مبینہ طور پر نذر آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا وہیں ایک مندر کے قریب بڑے جانور کے گوشت کو رکھ دیا گیا تھا جو ایک بڑی اور منظم س

حیدرآباد 15 مئی (سیاست نیوز) شہر کے فساد زدہ علاقہ کشن باغ میں فساد کو پھیلانے اور عوام میں تفرقہ ڈالنے کی ایک اور مذموم کوشش کی گئی تھی جس کو پولیس نے ناکام بنادیا ۔ بتایا جات ہے کہ گذشتہ روزہ جہاں سکھوں کے جھنڈے کو مبینہ طور پر نذر آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا وہیں ایک مندر کے قریب بڑے جانور کے گوشت کو رکھ دیا گیا تھا جو ایک بڑی اور منظم سازش کا حصہ تصور کیا جارہا ہے جیسا کہ سابق میں مادنا پیٹ کی ایک مندر میں چند ہندو افراد نے بڑے جانور کے پائے رکھ رہے تھے اور فساد پیدا ہوگیا تھا اب کشن باغ میں بھی اس طرح کا واقعہ پیش جس کو اعلی پولیس عہدیدار نے اس راز کو فاش کردیا ۔ اس عہدیدار نے بتایا کہ گوشت مندر کے پاس رکھا گیا تھا جس کی تحقیقات کی گئی اور اس میں بھی سکھ طبقہ کے افراد ہی ملوث تھے ۔ خود انسپکٹر پولیس راجندر نگر نے میڈیا کے سوال پر جو کمشنر سے کیا گیا تھا یہ بات بتائی اور بتایا کہ پولیس اس ضمن میں مصروف تحقیقات ہے ۔ کشن باغ میں صورتِ حال کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس نے اشرارکی اس کوشش کو ناکام بنایا۔

TOPPOPULARRECENT