Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / مندر کی بے حرمتی کے الزام پر ہندوتنظیموں کا احتجاج

مندر کی بے حرمتی کے الزام پر ہندوتنظیموں کا احتجاج

بھدرواہ /24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک مندر کی بے حرمتی کے الزام پر جموں و کشمیر میں ہندو تنظیموں نے احتجاج شروع کردیا ۔ احتجاجیوں میں اکثریت کا تعلق وی ایچ پی اور آر ایس ایس سے تھا ۔ وہ پولیس کے خلاف نعرے بلند کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے اشرار کو پکڑنے کے سلسلے میں لاپرواہی کا مظآہرہ کیا تھا ۔ صدر وی ایچ پی بھدروا، ستیش کوتوال نے کہا کہ ہم پولیس کو اشرار کی گرفتاری کیلئے 7 دن کی مہلت دے رہے ہیں ۔ اس کے بعد ریاست گیر سطح پر احتجاج کا آغاز کیا جائے گا ۔ دریں اثناء قصبہ بھدرواہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردی گئی ہے اور پولیس کی مزید جمعیت تعینات کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT