Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / مندسور میںکرفیو برخواست ، چوہان کی بھوک ہڑتال ختم

مندسور میںکرفیو برخواست ، چوہان کی بھوک ہڑتال ختم

بھوپال، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے مندسور میں کئی دنوں کی بدامنی کے بعد حالات اب تقریبا کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے کرفیو مکمل طور ہٹا لیا گیا ہے ۔وہیں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے کل سے صوبہ میں امن بحال ہونے تک غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کے ساتھ ریاست کے دیگر حصوں سے بھی اب تقریبا امن قائم ہونے کی خبریں آ رہی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے بموجب چیف منسٹر نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔ اگرچہ کسان تحریک کے دوران بدامنی کے شکار اضلاع میں پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے ۔مندسور پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار سنگھ نے ٹیلی فون پر یواین آئی کو بتایا کہ پپلیامنڈي سمیت پورے مندسور سے کرفیو ہٹا لیا گیا ہے ۔ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں۔ اگرچہ اضافی فوج کے اضافے دستے اب بھی احتیاطا تعینات ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی شروع ہو گیا ہے ۔مندسور میں گزشتہ رات کرفیو ختم ہونے کی وجہ سے آج کئی دن بعد بازارپورے دن کھلارہے گا۔دوسری طرف ریاست کے مندسور، نیمچ، رتلام اور اجین میں کئی دن سے بند انٹر نیٹ خدمات کو بھی بحال کر دیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے افواہوں کو روکنے کے لئے نیٹ پر پابندی لگا دی تھی۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی کل سے یہاں جاری غیرمعینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج ختم ہو گئی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر کیلاش جوشی اور بہت سے بزرگ کسانوں نے اسٹیج پر وزیر اعلی کو ناریل پانی پلا کر انکی بھوک ہڑتال ختم کرائی ۔

TOPPOPULARRECENT