Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / مندسور میں کسانوں کی منڈی ویران

مندسور میں کسانوں کی منڈی ویران

مندسور (ایم پی) 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کی سب سے بڑی منڈیوں میں شامل مندسور کی ہول سیل اگریکلچر مارکٹ ویران نظر آرہی ہے جبکہ احتجاجی کسانوں کی ہڑتال آج دسویں روز میں داخل ہوگئی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کروڑہا روپئے کے نقصان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مندسور کرشی اپاج منڈی ٹاؤن کے مضافات میں 30 ایکر پر پھیلی ہوئی ہے جہاں یکم جون سے زرعی پیداوار کی آمد میں بہت زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے جب سے کسانوں نے ہڑتال شروع کی، جن کا مطالبہ ہے کہ اُن کی پیداوار کی بہتر قیمت دی جائے اور قرض معاف کیا جائے۔مارکٹ کمیٹی سکریٹری ایم ایس مونیا نے کہاکہ 2 جون سے تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT