Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / منسوخ شدہ کرنسی تبدیل کرنے کی کوشش 3 گرفتار

منسوخ شدہ کرنسی تبدیل کرنے کی کوشش 3 گرفتار

حیدرآباد۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) منسوخ شدہ کرنسی کو تبدیل کروانے کی کوشش کے دوران پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم راچہ کنڈہ ملکاجگری زون نے ایک کارروائی کے دوران اس ٹولی کو گرفتار کرلیا ایک شخص مفرور بتایا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 74 لاکھ 71 ہزار روپئے کی منسوخ شدہ انڈین کرنسی ، دو موٹر سیکلیں اور 4 موبائلیل فون ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ حفیظ ساکن مرغی چوک متوطن راجستھان ،44 سالہ عادل ساکن تالاب کٹہ اور 15 سالہ منظور ساکن مرغی چوک کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ یابھو بائی مفرور بتایا گیا ہے۔ ضبط شدہ منسوخ کردہ انڈین کرنسی میں 500 روپئے کی کرنسی52,31,000 ، 1000 روپئے کی منسوخ شدہ کرنسی نوٹ 22,40,000 روپئے پائے جاتے ہیں۔ ایس او ٹی نے گرفتار افرادکو اپل پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT