Wednesday , December 19 2018

منسٹری آف ڈیفنس کے تحت مختلف جائیدادوں پر تقررات

فائر مین ، ایل ڈی سی اور ٹریڈس مین کے لیے فزیکل و تحریری ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : منسٹری آف ڈیفنس کے تحت 24 فیلڈ امیونیشن ڈپوز کے مختلف شعبہ جات میں مخلوعہ 125 فائر مین ، ایل ڈی سی ، ٹریڈس مین مٹ ، مختلف جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ شعبہ جات کے اعتبار سے مخلوعہ میٹریل اسسٹنٹ 8 ، لور ڈیویژن کلرک ( ایل ڈی سی ) 11 ، فائر مین 4 ، ٹریڈس مین میٹ 102 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے ٹریڈس مین میٹ جائیدادوں کے لیے دسویں جماعت ، یل ڈی سی جائیدادوں کے لیے انٹر اور ٹائپنگ اسکلس ہونی چاہئے جب کہ میٹریل اسسٹنٹ جائیداد کے لیے ڈپلوما کامیاب ہونا چاہئے اور فائر مین جائیداد کے لیے میٹریکولیشن کے ساتھ کم از کم 165 سنٹی میٹر قد ( لمبائی ) ، 81.5 سنٹی میٹر سینہ اور کم از کم 50 کے جی وزن ہونا چاہئے ۔ امیدوار کی عمر 27-18 برس کے درمیان ہونی چاہئے اور میٹریل اسسٹنٹ امیدوار کی عمر 25-18 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ پے اسکل 18,000 ( یل ڈی سی / فائرمین کو پے 19,900 ) ، میٹریل اسسٹنٹ کو 29,200 روپئے دئیے جائیں گے ۔ انتخاب آبجکٹیو تحریری امتحان ( ٹریڈس مین / فائرمین امیدواروں کا تحریری امتحان کے ساتھ فزیکل ٹسٹ بھی منعقد ہوگا ) تحریری امتحان 150 نمبرات کے لیے منعقد ہوگا اور امتحان مکمل کرنے کے لیے دو گھنٹوں کا وقت دیا جائے گا ، آبجکٹیو تحریری امتحان میں جنرل انٹلی جنس اینڈ ریزوننگ کے لیے 25 نمبرات ، نیومیریکل آپٹٹیوڈ کے لیے 25 نمبرات ، جنرل انگلش کے لیے 50 نمبرات ، جنرل اویرنس کے لیے 50 نمبرات مختص کئے گئے ہیں ۔ مجوزہ درخواست فارم کی خانہ پری کرتے ہوئے متعلقہ آفیسر کو 21 دن کے اندر روانہ کرنا ہوگا ۔ مکمل تفصیلات کے لیے ایمپلائمنٹ نیوز ( فروری 16-10 ) کا مشاہدہ یا ویب سائٹ ncs.gov.in ، indianarmy.nic.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT