Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / منشیات اسکینڈل : ٹالی ووڈ ایکٹرس سے پوچھ تاچھ

منشیات اسکینڈل : ٹالی ووڈ ایکٹرس سے پوچھ تاچھ

4 رکنی ٹیم کی تشکیل ، سوال نامہ تیار ، ویڈیو گرافی کی جائے گی

حیدرآباد۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) ڈائریکٹر اکسائز انفورسمنٹ اکون سبھروال نے بتایا کہ منشیات اسکینڈل کے سلسلے میں ممیت خان کے ماسواء جن فلمی شخصیتوں کو نوٹس موصول ہوئی ہے، وہ پوچھ تاچھ کیلئے ایس آئی ٹی کے روبرو پیش ہوں گے۔ چار عہدیداروں پر مشتمل ٹیم ، ٹالی ووڈ اداکاروں سے پوچھ تاچھ کرے گی۔ اکون سبھروال نے بتایا کہ ائٹم گرل ممیت خان کو اب تک نوٹس جاری نہیں کی جاسکی کیونکہ وہ بگ باس ریالٹی شو میں شریک ہے۔ ان سے پوچھ تاچھ کے سلسلے میں ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جن 12 فلمی شخصیتوں کو نوٹس دی گئی ہے، مقررہ شیڈول کے مطابق کل سے پوچھ تاچھ کا عمل شروع ہوگا۔ ہر دن ایک فلم اداکار سے پوچھ تاچھ کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کوئی نوٹس جاری کرنے کی تردید کی۔ کمشنر اکسائز چندراودن نے میڈیا کو بتایا کہ کل سے شروع ہونے والی پوچھ تاچھ کی ویڈیو گرافی کی جائے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے سوال نامہ تیار کرلیا ہے جن میں منشیات اسکینڈل کے کلیدی ملزم کیلون کی ٹیلیفون ڈائری میں ان کا نام کس طرح آیا۔ ملزم سے کب بات چیت کی جاتی تھی اور منشیات کی خریدی وغیرہ جیسے سوالات شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT