Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / منشیات ریاکٹ میںریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ پر بھی شکوک

منشیات ریاکٹ میںریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ پر بھی شکوک

رکن اسمبلی ریونت ریڈی کا الزام ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے تحقیقات کا مطالبہ
حیدرآباد /27 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلگودیشم کے رکن اسمبلی ریونت ریڈی نے منشیات کے ریاکٹ میں ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر پر شکوک ہونے کے الزامات عائد کرتے ہوئے اس کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ۔ چیف منسٹر کا پوتا جس اسکول میں زیر تعلیم ہے اس اسکول کو بھی نوٹس دینے کا دعوی کیا ہے ۔ آج اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد میں سنسنی پیدا کرنے والے منشیات ریاکٹ کے تعلق سے وہ سوال کرچکے تھے ۔ حکومت اس سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے اور چیف منسٹر کے ارکان خاندان کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آرکے رشتہ دار راج پاکلا کا منشیات کیس سے تعلق ہے ۔ تمام ثبوتوں کے ساتھ بڑی ذمہ داری سے الزام عائد کر رہا ہوں اگر ہمت ہے تو اس کی تحقیقات کرائے وہ غلط ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے جیل بھیجا جائے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ منشیات کے معاملے میں وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی شکایت کرچکے ہیں ۔ جس اسکول میں چیف منسٹر کا پوتا زیر تعلیم ہے اس اسکول کو بھی پولیس کی جانب سے نوٹس دی گئی ہے ۔ معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ تلگودیشم کے رکن اسمبلی نے کہا کہ بڑے چہرے بے نقاب ہوجانے کے خوف سے حکومت اس مسئلہ کو موضوع بنانے سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے ۔ ریاستی حکومت اسمبلی میں یکطرفہ فیصلے کر رہی ہے ۔ آج وقفہ سوالات کے دوران منشیات سے متعلق ان کا سوال درج تھا ۔ لیکن ایک سازش کے تحت اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کرتے ہوئے ان کے سوال کو ٹال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے ریاستی وزیر کے ٹی آر کو خون کا نمونہ دینے کا چیلنج کیا اور وہ بھی خون کا نمونہ دینے کیلئے تیار ہے ۔ چیف منسٹر نے جھوٹے الزامات عائد کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔ اگر ان کے الزامات جھوٹے اور بے دنیا ہے تو انہیں جیل بھیجنے پر زور دیا ۔ حیدرآباد میں موجود 56 پبس ہیں چیف منسٹر کے سی ار ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو آندھراپردیش ریاستی وزیر پی سنیتا کے رشتہ دارو کے بھی پبس ہونے کا الزام عائد کیا ۔ جنہیں ٹی آر ایس حکومت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT