Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / منشیات ریاکٹ میں چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری

منشیات ریاکٹ میں چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاری

حیدرآباد۔ 24 اکتوبر (سیاست نیوز) محکمہ آبکاری کے انفورسمنٹ نے منشیات ریاکٹ میں عنقریب چارج شیٹ داخل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اندرون ایک ہفتہ فارنسک لیباریٹری سے رپورٹ حاصل ہونے کی اُمید ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ سطح کے منشیات ریاکٹ میں محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے تحقیقات کی ہر کڑی کو جوڑتے ہوئے ابتدائی چارج شیٹ تیار کرلی ہے اور فارنسک لیباریٹری میں رپورٹ حاصل ہونے کے فوری بعد ہی عدالت میں چارج شیٹ داخل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حالیہ دنوں محکمہ آبکاری کے اعلیٰ عہدیداروں نے منشیات ریاکٹ کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس ضمن میں تمام تفصیلات حاصل کی۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ اعلیٰ عہدیداروں نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ماہرین قانون سے رائے حاصل کرلی ہے تاکہ اس کیس میں شواہد کو پختہ طور پر عدالت میں پیش کیا جاسکے اور ملزمین کو سزا یقینی بنائی جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ نومبر کے پہلے ہفتہ میں منشیات ریاکٹ میں چارج شیٹ داخل کئے جانے کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT