Wednesday , December 19 2018

منشیات کا اسمگلر گرفتار ‘ بران شوگر ضبط

حیدرآباد 8جون (سیاست نیوز)کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون ٹیم اور سنٹرل کرائم اسٹیشن کے اینٹی نارکوٹک سیل کی مشترکہ کارروائی میں شہر میں براون شوگر اسمگلنگ اور اس کے فروخت میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کے قبضہ سے ایک کیلو منشیات برآمد کرلئے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر ایم کوٹی ریڈی نے بتایا کہ 25 سالہ سی رامچندر متوطن ضلع کریم نگر مدھیہ پردیش پہنچ کر وہاں کے ستپال سنگھ سے ایک کیلو براون شوگر خریدا اور اسے بذریعہ بس حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے جوبلی بس اسٹانڈ سکندرآباد پر موہن نامی گاہک کو دگنی قیمت میں فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ ٹاسک فورس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرگس کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو افغانستان اور پاکستان بذریعہ راجستھان اور مدھیہ پردیش سے ڈرگس فراہم کیا جارہا ہے اور بعدازاں ملک کے دیگر شہروں میں اس کی اسمگلنگ کی جارہی ہے ۔ گرفتار رام چندرن کو سی سی ایس پولیس کے حوالہ کردیا گیا جبکہ اس کیس میں ملوث مدھیہ پردیش کے ستپال سنگھ اور کریم نگر کے موہن کی پولیس کو تلاش ہے ۔

TOPPOPULARRECENT