Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / منشیات کا ایک اور بڑا ریاکٹ بے نقاب

منشیات کا ایک اور بڑا ریاکٹ بے نقاب

ایک خاتون سمیت 6 افراد گرفتار ۔ رچہ کنڈہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد 24جولائی ( سیاست نیوز) بیرونی شہریوں کی جانب سے شہر میں چلائے جارہے منشیات کے بڑے ریاکٹ کو رچہ کنڈہ پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 6 افراد بشمول ایک مقامی خاتون کو گرفتار کرلیا جو ان بیرونی باشندوں کے نٹ ورک کا حصہ تھی ۔ کمشنر رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے پریس کانفرنس کے دوران گرفتار افراد اور ان کی سرگرمیوں کی تفصیلات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ 6 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 20گرام کوکین ‘12گرام براؤن شوگر ‘ 39.8گرام نشیلی دوا کی گولیاں ‘ 1.675 کیلو گرام گانجہ ‘ 3لیاب ٹاپ اور 2لاکھ 4ہزار نقد رقم کے علاوہ 6پاسپورٹ ‘ 9موبئیل فون اور موٹر سیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 35سالہ پی سنگیتا ساکن سن سٹی بنڈلہ گوڑہ متوطن وجئے واڑہ ‘ 26سالہ جان اوکسریو ساکن میڑچل اور کسماس ساکن بنڈلہ گوڑہ 31سالہ ‘ کریل اینزی ساکن ساکن میڑچل ‘ 34سالہ جان پال ساکن میڑچل اور 31سالہ او ہنری ساکن میڑچل کو گرفتار کرلیا ۔ ان کا تعلق نائیجریا سے ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسپیشل آپریشن ٹیم سنگیتا اور جان اوکر یو کو اس وقت حراست میں لیا جب یہ دونوں مشتبہ حالت میں ایل بی نگر بس اسٹاپ کے قریب پائے گئے ۔ ایس او ٹی نے ان کی تلاشی لی اور کوکین برآمد ہوا جو سنگیتا کے قبضہ میں تھا جس کے بعدپولیس اوکریو کی تلاشی لی جس کے قبضہ سے 200گرام گانجہ پایا گیا ۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی جنہوں نے اس ریاکٹ کا انکشاف کیا ۔ گرفتار باشندوں میں تین کے ویزا کی مدت بھی ختم ہوچکی تھی اور یہ لوگ غیر قانونی طور پر مقیم تھے ۔ منشیات کی اسمگلنگ کے علاوہ یہ لوگ انسانی اسمگلنگ میں بھی ملوث پائے گئے جو راجندر کے علاقہ سن سٹی بنڈلہ گوڑہ جواہر نگر میڑچل سے گرفتار کرلئے گئے ۔ اکثر اسٹوڈنٹ ویزا پر حیدرآباد پہنچ کر منشیات کا کاروبار کررہے ہیں ۔ ان کا بڑا جال ملک کے بڑے شہروں گوا ‘ ممبئی و چینائی میں پھیلا ہوا ہے ۔ رچہ کنڈہ پولیس اس جال کو بے نقاب کرنے ‘ جلد مزید گرفتاریوں کا دعویٰ کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT