Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / منشیات کا ریاکٹ بے نقاب ،ایک شخص گرفتار

منشیات کا ریاکٹ بے نقاب ،ایک شخص گرفتار

ویسٹ زون ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں منشیات کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا گیا جو بین الاقوامی سطح کا ریاکٹ بتایا گیا ہے ۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس پولیس کے انسپکٹر راجہ وینکٹ ریڈی نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نائجیریائی باشندے اگوچکواگوڈ بادر 25 سالہ کو گرفتار کرلیا جو الکاپوری کالونی نارسنگی کا ساکن بتایا گیا ۔ جبکہ ان کا ساتھی ڈیویڈ کرسی ایجارڈملر عرف کولن عرف بورامتورم بتایا گیا ہے ۔ گرفتار اگوچکوانائجریا سے ہندوستان ٹورسٹ ویزا پر آیا تھا جو دہلی میں رہنے لگا ۔ اس دوران اس کی حیدرآباد آمد و رفت بڑھ گئی اس کی ملاقات ڈیویڈ سے ہوئی ڈیویڈ سے دوستی کے دوران اس نے دیکھا کہ ڈیویڈ سستے داموں میں کوکین کو خریدکر اسے مہنگے داموں میں فروخت کرتے ہوئے اچھی کمائی کر رہا تھا ۔ اس نے ڈیویڈ سے بات کی اور ڈیویڈ نے اس شخص کو اپنے ریاکٹ کا حصہ بنالیا ۔ یہ لوگ 3 ہزار روپئے فی گرام کوکین خرید کر اسے 5 تا 6 ہزار فی گرام فروخت کرتے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ رات کے اوقات شہر کے مختلف پبس اور بار پہونچکر یہ لوگ دوستی کرتے اور دوستی کے راستہ منشیات کی فروخت کرتے تھے ۔ بنجارہ ہلز اور ویسٹ زون ٹاسک فورس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار اس اسمگلر کو نومبر 2016 میں گولکنڈہ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا تھا جو ڈسمبر 2016 میں جیل سے رہا ہوگیا اور دہلی کے بجائے الکاپور میں رہنے لگا تھا ۔ پولیس اس ڈرگ مافیا کو کمزور کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT