Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / منشیات کیس کی تحقیقات جانبدارانہ ۔ تلگودیشم پارٹی کا الزام

منشیات کیس کی تحقیقات جانبدارانہ ۔ تلگودیشم پارٹی کا الزام

حیدرآباد ۔ 24 جولائی ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے الزام عائد کیا کہ منشیات کیس کی تحقیقات جانبدارانہ کی جارہی ہے اور کہا کہ منشیات کیس میں ملوث ٹولی کے بین الاقوامی ٹولی سے تعلقات کی روشنی میں مرکز سے مدد طلب کر کے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کارگذار صدر تلنگانہ تلگودیشم ریونت ریڈی نے بتایا کہ سابق نکسلائیٹ محمد نعیم کے کیس کی طرح منشیات کیس واقعہ کو بھی برفدان کی نذر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ بعض نامور افراد کو منشیات کیس میں ملوث قرار دے کر تحقیقات کی تشہیر کی جارہی ہے ۔ ریونت ریڈی نے حکومت و انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ منشیات کاروبار کیلئے پبس کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے ذی اثر افراد کے پبس کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جارہا ہے ۔انہوں نے حکومت سے منشیات کے کاروبار میں ملوث پائے پبس مالکین کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT