Friday , September 21 2018
Home / دنیا / منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث طیارہ حادثہ کا شکار

منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث طیارہ حادثہ کا شکار

بوگوٹا۔21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ونیزویلا سے ایک چھوٹے طیارہ میں تقریباً ایک ٹن کوکین اسمگل کی جارہی تھی لیکن کیریبین میں وہ طیارہ اُس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا جب کولمبیا کی ایئرفورس نے طیارہ کو فوری لینڈنگ کرنے کی ہدایت کی ۔ ویڈیو فوٹیج کے مشاہدہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ طیارہ کس طرح کولمبیا کی فضائی حدود میں داخل ہوکر ہاکر 800 طیار

بوگوٹا۔21مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ونیزویلا سے ایک چھوٹے طیارہ میں تقریباً ایک ٹن کوکین اسمگل کی جارہی تھی لیکن کیریبین میں وہ طیارہ اُس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا جب کولمبیا کی ایئرفورس نے طیارہ کو فوری لینڈنگ کرنے کی ہدایت کی ۔ ویڈیو فوٹیج کے مشاہدہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ طیارہ کس طرح کولمبیا کی فضائی حدود میں داخل ہوکر ہاکر 800 طیارہ کی نظر میں آگیا ۔ طیارہ کے پائلٹ نے فرار ہونے کی پوری کوشش کی لیکن اسی دوران طیارہ کا ایک انجن خراب ہوگیا ا ور پیورٹو کولمبیا کے ساحل پر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ دریں اثناء کولمبیا کے کوسٹ گارڈس نے بتایا کہ طیارہ کے ملبہ کے ساتھ پائلٹ کی بھی جلی کٹی نعش ملی ہے تاہم اس کی قومیت کا پتہ نہیں چلا ۔ ملبہ میں 1.2میٹرک ٹن کوکین بھی برآمد ہوئی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اسمگلرس ونیزویلا کو ایک درمیان راستہ کے طور پر اسمگلنگ کیلئے استعمال کرتے ہیں اور ویسے راستے اور پگڈنڈیاں استعمال کرتے ہیں جس سے وہ کولمبیا فضائیہ کی نظروں میں نہ آسکیں ۔

TOPPOPULARRECENT