Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / منشیات کی اسمگلنگ ‘ 7 افراد گرفتار

منشیات کی اسمگلنگ ‘ 7 افراد گرفتار

حیدرآباد 21 اگسٹ (سیاست نیوز) ریلوے پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 7 افراد بشمول ایک خاتون کو سکندرآباد اور گھان پور ریلوے اسٹیشنس پر گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے 160 کیلو منشیات برآمد کرلئے۔ انچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (گورنمنٹ ریلوے پولیس) نے بتایا کہ اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ باسودیب جانی، 21 سالہ سنجے کمار جانی، 40 سالہ گورو چمچان، 48 سالہ گدادھر پانڈا، 46 سالہ سان سوئن، 43 سالہ چترا سین جینا اور 22 سالہ میناکشی کو جی آر پی نے دو مختلف آپریشنس میں گرفتار کرلیا۔ اُنھوں نے بتایا کہ باسودیب اور کمار جانی کو اُس وقت ریلوے پولیس نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کرلیا جب وہ 120 کیلو منشیات ممبئی کے لوک مانیا تلک ٹرمنل کو منتقل کرنے والے تھے۔ اِسی طرح پولیس نے دیگر افراد کو 40 کیلو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ برآمد کئے گئے منشیات کی مالیت 18 لاکھ ہے۔

TOPPOPULARRECENT