Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / منشیات کی تجارت، ایک شخص گرفتار

منشیات کی تجارت، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔/30اگسٹ، ( سیاست نیوز) منشیات کے معاملہ میں ایل بی نگر پولیس نے کنڈا پور علاقہ کے ساکن پون کمار کو آج دلسکھ نگر علاقہ سے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ڈرگس اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا۔ پون کمار پولیس کو مطلوب تھا جو ٹولی چوکی کے علاقہ میں ایک ورشیتا ریسٹورنٹ کا مالک بتایا گیا ہے۔ پون کمار ایونٹ آرگنائزر بتایا گیا ہے جو منشیات کے علاوہ انسانی تجارت میں بھی ملوث پایا گیا۔ ایونٹ کے نام پر خوبصورت لڑکیوں سے تعلقات اور ماڈلس سے رابطہ کے علاوہ ان کے ذریعہ مبینہ جسم فروشی کروانے کے بھی اس پر الزامات ہیں۔ نائیجیریائی باشندوں سے تعلق اور ان کی مدد سے منشیات کی اسمگلنگ بھی پون کمار کیا کرتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT