Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / منشیات کی تیاری کا ریاکٹ بے نقاب

منشیات کی تیاری کا ریاکٹ بے نقاب

دو افراد گرفتار ، میاں پور پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /14 ستمبر ( سیاست نیوز ) میاں پور پولیس نے منشیات کی تیاری میں استعمال کرنے والے اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ میاں پور پولیس اس کارروائی کو بڑی کامیابی تصور کرتی ہے جو اسپیشل آپریشن ٹیم اور میاں پور پولیس کے اشتراک سے انجام دی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے تقریباً 1.4 کیلو گرام اوپیم اور 45 گرام رامیڑبل کو ضبط کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس میاں پور مسٹر روی کمار نے بتایا کہ 30 سالہ منگل چودھری اور 24 سالہ کشن چودھری ساکنان مقطعہ محبوب پیٹ میاں پور متوطن پالی ڈسٹرکٹ راجستھان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اے سی پی نے بتایا کہ یہ لوگ نشیلی دوا راجستھان سے لارہے تھے اوپیم نامی اس شئی کو منشیات کی تیاری میں ملایا جاتا تھا جو ڈرگ اور ہیروین کی طرح ہوتی ہے اور اس کے خطرناک اثرات پائے جاتے ہیں ۔ بالی ڈسٹرکٹ سے حیدرآباد منتقل کرنے کے بعد ان کا کیا منصوبہ تھا اور یہ لوگ کس طرح کی تیاری میں تھے اور کس مقام پر منتقل کیا جانے والا تھا اور اس ریاکٹ میں ابھی کون ملوث ہے ۔ پولیس اس بات کا پتہ چلانے میں مصروف ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 26 لاکھ 50 ہزار روپئے نقد رقم کو بھی ضبط کرلیا اور انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ امکان ہے کہ انہیں پولیس دوبارہ اپنی تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT