Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / منشیات کی پیداوار والے علاقے سے 13 نعشیں ملیں

منشیات کی پیداوار والے علاقے سے 13 نعشیں ملیں

میکسیکوسٹی۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی ریاست سٹالوا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہاں کے دیہی علاقہ میں 13 افراد کی نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مرد اور 4 خواتین کی نعشوں کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں، البتہ مہلوکین کے نام بتانے سے عہدیدار نے گریز کیا کیونکہ حکومت کی پالیسی میں یہ بات بھی شامل ہے کہ مشتبہ طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہ کی جائے۔ ریاستی پراسیکیوٹر اب بھی اس واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں اور حملے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش جاری ہے۔ نعشیں اگناشیو میونسپلٹی کے قریب پائی گئی تھیں جو میکسیکو میں منشیات پیدا کرنے کا گڑھ مانا جاتا ہے جہاں منشیات اسمگلرس کے درمیان خونریز لڑائیاں بھی ہوتی رہتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT