Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / منشیات کے خاتمہ کے لیے مختلف محکمہ جات سے حکمت عملی

منشیات کے خاتمہ کے لیے مختلف محکمہ جات سے حکمت عملی

ایرپورٹ ، ریلوے اسٹیشنوں پر خصوصی نظر ، ایک دوسرے محکمہ سے تال میل کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے منشیات کا خاتمہ کرنے کے لیے 9 محکمہ جات کے عہدیداروں نے خصوصی حکمت عملی تیار کی ہے ۔ ایرپورٹ ، ریلوے اسٹیشنس کے علاوہ مشکوک مقامات بالخصوص آفریقی ممالک کے باشندوں پر خصوصی نظر رکھنے اور ایک دوسرے سے تعاون و اشتراک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اکسائز انفورسمنٹ ڈائرکٹر اکون سبھروال نے سماجی لعنت منشیات کے خلاف خصوصی مہم شروع کی ہے ۔ تعلیمی اداروں سے فلم انڈسٹری کی اہم شخصیتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے ۔ ان کے قلمبند کرائے گئے بیانات اور ویڈیو گرافی کا جائزہ لیتے ہوئے چارج شیٹ تیار کی جارہی ہے ۔ منشیات کے خلاف ایک اور قدم بڑھانے کے لیے آبکاری بھون نامپلی میں 9 محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیا گیا ۔ نارکوٹیک کنٹرول بیورو سے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل آر پی سنگھ ، زونل ڈائرکٹر سنیل کمار ، ڈائرکٹر آف ریونیو انٹلی جنس سے ایڈیشنل ڈی جی ایم کے سنگھ ، ایڈیشنل ڈائرکٹر پرساد ، محکمہ پولیس سے سی آئی ڈی ایڈیشنل ڈی جی گویند سنگھ ، رچہ کنڈہ کمشنریٹ ایڈیشنل ڈی سی پی ، ڈی وی سرینواس راؤ ، سائبر آباد کمشنریٹ ایڈیشنل ڈی سی پی بی سرینواس ریڈی ، ، اکسائز انفورسمنٹ کے ڈائرکٹر اکون سبھروال ، کمشنر ڈاکٹر وی آر چندرا ودھن ، ڈرگ کنٹرول اڈمنسٹریشن سے ڈپٹی ڈائرکٹر بی وینکٹیشورلو ، راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے سی آئی ایس ایف کے کمانڈنیٹ سدھیر کمار ، ریلوے پروٹیکشن فورس سے کرائم آفیسر کریم اللہ ، بیورو آف ایمگریشن سے اسسٹنٹ ڈائرکٹر اے کے موہنتی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں منشیات کی تیاری ، ٹرانسپورٹ ، سربراہی ، استعمال کے علاوہ دیگر امور پر تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منشیات کا شہر سے خاتمہ کرنے کے لیے عہدیداروں نے اپنی تجاویز پیش کی اور اس کے خاتمہ کے لیے کمربستہ ہوجانے سے اتفاق کیا گیا ۔ منشیات اسکولس سے فلم انڈسٹری تک پہونچ جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈرگس سربراہ کرنے والے اصلی سرغنوں تک پہونچنے تحقیقات میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے شہر میں بیرونی ممالک بالخصوص آفریقی ممالک کے باشندوں پر گہری نظر رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT