Wednesday , October 24 2018
Home / دنیا / منشیات کے عادی لوگوں کا علاج کر نے والے مرکز میں آتشزدگی، 24 افرد ہلاک

منشیات کے عادی لوگوں کا علاج کر نے والے مرکز میں آتشزدگی، 24 افرد ہلاک

باکو،2مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آذر بائیجا ن کی راجدھانی باکو میں منشیات کے عادی لوگوں کا علاج کرنے والے ایک مرکز میں لگی آگ سے چوبیس افراد کی موت ہوگئی۔یہ اطلاع جمعہ کے روز جنرل پراسیکیوٹر دفتر نے دی۔دفتر کے ترجمان یلدر سلطان نے بتایا کہ جا ئے حادثہ سے 31 افراد کو بچالیا گیا ہے ۔آذربائیجان کے افسران نے بتایا کہ آگ غالبا اس عمارت کے بجلی نیٹ ورک میں آئی خرابی کی وجہ سے لگی جس میں یہ مرکز قائم ہے ۔ حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT