Wednesday , November 22 2017
Home / جرائم و حادثات / منشیات کے کاروبار میں ملوث نائیجیریائی ٹولی بے نقاب

منشیات کے کاروبار میں ملوث نائیجیریائی ٹولی بے نقاب

حیدرآباد۔/8اپریل، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گولکنڈہ پولیس کی مدد سے شہر میں نائجیریائی باشندوں کی ٹولی کو بے نقاب کیا جو مننشیات کا کاروبار چلارہے تھے۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس مسٹر این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ نائجیریا سے تعلق رکھنے والا روتنی اولوسلا عرف سلطان ساکن بنڈلہ گوڑہ راجندر نگر ٹولی کا سرغنہ ہے اور وہ اپنے ساتھی نائجیریائی باشندے اومیڈیجی کی مدد سے کوکین فروحت کررہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ روتنی جو بزنس ویزا پر ہندوستان آیا تھا اور ملبوسات کے کاروبار کے بہانے وہ ڈرگس کا کاروبار کررہا تھا۔ اس نائجیریائی باشندے کو سٹی پولیس نے سابق میں دو مرتبہ گرفتار کیا تھا اور اسے پی ڈی ایکٹ کے تحت بھی طویل عرصہ کیلئے جیل بھیجا گیا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور اپنے ساتھی اومیڈیجی کی مدد سے کاروبار کا دوبارہ آغاز کیا۔ کوکین کو طلبا میں فروخت کرنے بی ٹیک طالب علم سی ریڈی روی تیجا کو بھی اس میں شامل کیا اور اسے معقول کمیشن دیا جارہا تھا۔ ٹاسک فورس نے آج ان افراد کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ بنگلور کے متوطن خواجہ فضل شریف اور پی موہت کو کوکین فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس نے 65 گرام کوکین، دو موٹرسیکلیں اور 90 ہزار رقم کے علاوہ 10موبائیل فونس برآمد کرتے ہوئے انہیں گولکنڈہ پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT